سرسی :9؍ مارچ (ایس اؤ نیوز)گدگ ضلع منڈرگی تعلقہ کے کیلور دیہات میں فوریسٹ مکینوں کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکال باہر کئےجانےکی وجہ سے دکھی فوریسٹ مکین نرملا پاٹل نے خود کشی کرلی ہے جس پر افسوس جتاتے ہوئے ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندرنائک نے خاطی فوریسٹ افسران پر قانونی کارروائی کرنے اور فوریسٹ افسر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔
ویدیکے کی جانب سے رویندر نائک نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے کہاکہ فوریسٹ حقوق قانون کی منظوری کو لے کرکارروائی جاری ہے۔ اس دوران فوریسٹ مکینوں پر ظلم کرنا قابل مذمت اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قانون کی پاسداری کئے بغیر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ، مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اصولوں کے خلاف ہے۔ متعلقہ معاملے میں خود کشی کی کوشش کرنے والی ایک اور فوریسٹ مکین سروجا پاٹل کو زائد علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیاگیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی لڑائی لڑنے کی بات کہی جارہی ہے۔ پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ معصوم فوریسٹ مکینوں کو فوریسٹ محکمہ کا عملہ طاقت کے ذریعے نکال باہرکرناصحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔